“میری قوم سے کہو کہ مضبوط رہیں، اپنے پرامن احتجاج اور انصاف کے لیے مارچ جاری رکھیں” ماہ رنگ کا جیل سے پیغام

کوئٹہ (ایچ آراین ڈبلیو) ماہ رنگ بلوچ کی بہن نادیہ بلوچ نے جیل میں اپنی بہن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 3 گھنٹے تک التجا کرنے اور جیل کے عملے کو زور دینے کے بعد کہ اگر مجھے اپنی بہن مارنگ بلوچ سے ملنے کی اجازت نہ دی گئی تو میں باہر بھوک ہڑتال کروں گی، بالآخر مجھے اس سے ملنے کی اجازت دی گئی لیکن صرف چند منٹ کے لیے۔ جبکہ میری چھوٹی بہن اقرا کو اس سے ملنے نہیں دیا گیا۔

جب میں نے اس سے ملاقات کی تو ڈاکٹر مہرنگ مضبوط نظر آئی، مسکرائی، اور یہ پیغام دیا: “میری قوم سے کہو کہ مضبوط رہیں، اپنے پرامن احتجاج اور انصاف کے لیے مارچ جاری رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں