اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا-ایف آئی اے بلوچستان زون کی کارروائیاں جاری ہیں-مختلف چھاپہ مار کاروائیوں میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 16 ملزمان گرفتارہوگئے-
واضح رہے کہ گرفتار ملزمان میں محمد رمضا، احمد ، عبدالکریم ، خیر محمد ، عبد الاحد ، رحمت اللہ ، عبد الباقی ، علاؤالدین ، عبدلمالک ، عبد الصمد اورسید گل شامل ہیں جبکہ گرفتارملزمان میں مہدی،سعید خان،حاجی نذیر،حاجی عبد الواحد اوراسداللہ بھی شامل ہیں-ملزمان کو چھاپہ مار کاروائیوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا-
چھاپہ مار کاروائیوں میں ملزمان سے مجموعی طور پر 39 لاکھ 61 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے-جبکہ غیر ملکی کرنسی کی مد میں 6047.9 ملین ایرانی ریال ، 15 لاکھ 56 ہزار عراقی دینار، 8800 افغانی، 1000 کورین وان ، 400 ترکش لیرا اور 144 امریکی ڈالر برآمد ہوئے-
ملزمان سے موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق دیگر شواہد بھی برآمد کر لیے گئے-ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے-ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے-


