کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ونگ ڈسٹرکٹ کورنگی کی کارروائی، ملزم سے منشیات برآمد- وزیر برائے انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ کی ہدائت پر نارکوٹکس کنٹرول وِنگ ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی کے AETO خواجہ وسیم کی ٹیم نے دوران کاروائی ایک ملزم کو گرفتار کیا اور 4 کلوگرام چرس برآمد کی گئی-
ملزم کی شناخت عبدالنوید بلوچ ولدعبدالمجید بلوچ کےنام سےہوئی-ملزم کا تعلق گینگ وارتنظیم سے ہے اور ایک منظم گروہ چلا رہا ہے-ملزم اس سے قبل بھی گرفتاری سے بچنے کے لیے دبئی میں رو پوش تھا-ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ چرس یونیورسٹی اور کالجز کے نوجوان نسل کو مہنگے داموں فروخت کرتا ہے-
اس سلسلے میں سندھ کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹینسز (CNS) ایکٹ 2024 کے تحت مقدمہ نمبر 12/2025 درج کر لیا گیا ہے، اور مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ دیگر شریک ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے-


