پنجگور (ایچ آراین ڈبلیو) ڈاکٹر ماہ رنگ اور دیگر کی گرفتاریوں کے خلاف بی وائی سی کی کال پر آج تیسرے روز بھی پنجگور میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے شٹر ڈاؤن ہڑتال کے باعث دکانیں کاروباری مراکز مالیاتی ادارے اور پرائیوٹ سکول بند رہے آج صبح پولیس نے بازار کی دکانیں کھول دیئے بعد میں مشتعل افراد نے دوبارہ بازار کو بند کردیا عظمت اللہ چوک گرمکاں میں روڈ پر رکاوٹ ڈالنے کے دوران پولیس نے منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کے دوران گرمکاں کراس میں رکاوٹیں ڈال کر روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا
76


