کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سکھن پولیس کی خفیہ کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث ملزمان گرفتار 840 گرام آئیس برآمد-سکھن پولیس نے سوڈا فیٹری کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث مطلوب ملزمان کو گرفتارکرلیا۔گرفتار ملزمان میں وسیم عرف سنجو اور وقار نام شخص شامل ہیں-
گرفتار ملزمان شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں منشیات کی فروخت میں سرگرم تھے۔کارروائی کے دوران ملزمان کے ق ضے سے 840 گرام آئیس اور فروختگی رقم برآمد ہوئی۔گرفتار ملزم وسیم@سنجو علاقے میں آئیس اور چرس کی ترسیل میں ایک متحرک نیٹ ورک چلا رہا تھا۔
گرفتار ملزم وسیم عرف سنجو پہلے بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جاچکا ہے۔ ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے-


