کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)بن قاسم پولیس کی کاروائی منشیات و گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزمان گرفتاربن قاسم پولیس نے انٹیلجنس بیسڈ معلومات پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ بن قاسم کی حدود سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا-گرفتار ملزمان کی شناخت زاہد علی اور عابد حسین کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے قبضے 128 گرام اعلی کوالٹی چرس، مضر صحت گٹکا ماوا اور فروختگی رقم برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمان علاقے میں مختلف مقامات پر منشیات سمیت گٹکا ماوا فروخت کرتے تھے۔گرفتار دونوں ملزمان پہلے بھی تھانہ سکھن سے گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے-


