ٹنڈوجام(ایچ آراین ڈبلیو)کپڑے کے تاجر کی دکان سے 18 لاکھ سے زائد چوری شدہ کیش رقم برآمد، ملزم گرفتار-ایس ایچ او انسپیکٹر گلزار علی تنیو کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کی گئی-دوران گشت ٹنڈو جام پولیس کو ایک شخص حرکت و سکنات سے مشکوک معلوم ہوا جس کو روک کر چیک کیا گیا-
دوران تلاشی ملزم کے قبضے سے مختلف نوٹوں سے بھرا بیگ پولیس تحویل میں لیا گیا-برآمد رقم کے متعلق معلوم کرنے پر ملزم نے ٹال مٹول کا مظاہرہ کرکے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی البتہ پولیس نے مشکوک شخص بنام امجد درس کو بیگ سمیت حراست میں لیکر تحقیات کا آغاز کیا –
ابتدائی تفتیش میں ملزم کے برآمد رقم کے مطابق کئی بیانات سامنے آئے جوکہ غیر اطمینان بخش تھے ٹنڈو جام پولیس کو تحقیقات کے دوران ملزم کے بیانات میں تضاد کا اندیشہ ہوا جس پر ملزم کے گرد تفتیش کا دائرہ تنگ کردیا گیا
پولیس تحقیقات کے نتیجے میں ملزم نے اپنے جھوٹ سے خود پردہ اٹھاتے ہوئے اعتراف کیا کہ یہ رقم 18 لاکھ 45 ہزار جوکہ میں نے کپڑے کے تاجر انیس بھائی کی دکان سے چوری کیے ہیں جہاں وہ خود ملازمت کرتا ہے
مزید ملزم نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ میں ٹاور مارکیٹ پر قائم کپڑے کی دکان پر ملازمت کرتا ہوں اور پیسوں کے لالچ میں آکر دکان سے کیش رقم چوری کرکے فرار ہو رہا تھا-ٹنڈو جام پولیس پولیس برآمد رقم پولیس تحویل میں لیکر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا-168/2025 u/s 411 PPC مزید انویسٹیگیشن جاری ہے-


