کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی تھانہ پاک کالونی پولیس کی خفیہ اطلاع پر تھانہ ہذا کے علاقے گٹر باغیچہ کے ایم سی گراؤنڈ منگھوپیر روڈ پر کاروائی۔منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان سمیت گرفتار۔ملزمان کی شناخت نجیب عرف خلیفہ ولد مراد اور عقیل عرف بابو عرف کنرا ولد عید محمد کے ناموں سے ہوئی۔ملزمان کے قبضے سے بوقت گرفتاری (72) گرام وزنی کرسٹال اور (1200) گرام وزنی چرس برآمد ہوئی۔کاروائی ایس ایچ او تھانہ پاک کالونی سب انسپکٹر انور علی کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے عمل میں لائی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
43


