51

10چرس کے ڈیلراورمنشیات فروش گرفتار،09 کلوسےزائد چرس افیم اور شراب برآمد

سانگھڑ(ایچ آراین ڈبلیو)تفصیلات کےمطابق ایس ایس پی سانگھڑعابدعلی بلوچ کی کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصرکےخلاف کامیابکاروائیاں۔ اس سلسلت میں شہداد پور تھانہ کی پولیس نےکارروائی کرتےہوئےچرس کےڈیلروں گل شیرکلوئی،پیارعلی مکرانی اور حشمت سے مجموعی طور پر 6840 گرام چرس اور 300 گرام افیم برآمد کی ہے۔ سنجھورو تھانہ پولیس نے چرس کے ڈیلرغلام حسین شر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1200 گرام چرس برآمد کی ہے۔ سانگھڑ تھانہ۔ پولیس نے منشیات فروش شوکت علی رحمانی سے 530 گرام چرس برآمد کی ہے۔ کھاہی تھانہ ولیس نے منشیات فروشوں کریم بخش شر کو گرفتار کر کے 300 گرام چرس، زبیر احمد مری سے 250 گرام چرس اور بابو خاصخلیی سے 200 گرام چرس برآمد کی ہے۔ کھپرو تھانہ۔ پولیس نے منشیات فروش اسامہ قائم خانی سے 300 لیٹر شرآب برآمد کی ہے۔ بی سیکشن ٹنڈوآدم تھانہ۔ولیس نے منشیات فروش ارسلان راجپوت سے 10 لیٹر شراب برآمد کی ہے۔ سرہاری تھانہولیس نے نا بالغ بچی کو شادی کی غرض سے اغوا کرنے کے مقدمے میں روپوش ملزم نعیم قریشی کو بھی گرفتار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں