کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)منگھوپیرمیں دہشت گردوں کی موجودگی پر محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں خودکش حملہ آور سمیت 3 خوارج مارے گئے۔ ڈان نیوز کے مطابق چھاپہ مار کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے مزاحمت کی اور سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس پر جوابی کارروائی میں تینوں دہشت گرد مارے گئے۔ ڈی ایس پی سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے میڈیا کو بتایا کہ مارے جانے والے دہشت گردوں میں ایک کی شناخت زعفران کے نام سے ہوئی ہے، جس کے سر کی قیمت دو کروڑ روپے مقرر تھی۔ ان کے قبضے سے خودکش جیکٹس، دستی بم اور ایک ڈائری برآمد ہوئی ہے جس میں ممکنہ اہداف درج تھے۔
46


