50

فیصل آباد، خاتون کو نازیبا ویڈیو سے بلیک میل کرنے والا درزی گرفتار

فیصل آباد(ایچ آراین ڈبلیو)فیصل آباد میں اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والی ایک محنت کش خاتون کو بلیک میل کرنے اور زیادتی کا نشانہ بنانے والے درزی کو مقامی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون اپنے کپڑے لینے درزی کے پاس گئی تھی جہاں درزی نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خفیہ طور پر اس کی نازیبا ویڈیو بنائی۔ بعد ازاں ملزم نے اسی ویڈیو کی بنیاد پر خاتون کو بلیک میل کیا اور پیسے بٹورنے کی کوشش کی، ساتھ ہی اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

عوامی و سماجی حلقوں نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو عبرتناک سزا دی جائے تاکہ ایسے عناصر کو روکنے کے لیے مؤثر مثال قائم کی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں