52

گلشنِ اقبال پولیس کی کارروائی، قتل کے مقدمے میں مفرور ملزم منشیات سمیت گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ، گلشنِ اقبال پولیس کی کارروائی، قتل کے مقدمے میں مفرور ملزم منشیات سمیت گرفتار۔گرفتار ملزم اپنے سگے بھائی کو قتل کرنے میں ملوث تھا جس کا مقدمہ الزام نمبر 509/2023 بجرم دفعہ 302 ت پ تھانہ گلشنِ اقبال میں درج ہے۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر جمالی کالونی میں کارروائی کرکے ملزم محمد سچل ولد محمد بچل جمالی کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک کلو سے زائد (1050 گرام) اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔
1. مقدمہ الزام نمبر 507/2023 بجرم دفعہ 324 ت پ تھانہ گلشنِ اقبال۔
2. مقدمہ الزام نمبر 543/2023 بجرم دفعہ 23(i)A سندھ اسلحہ ایکٹ تھانہ گلشنِ اقبال۔
3. مقدمہ الزام نمبر 544/2023 بجرم دفعہ 23(i)A سندھ اسلحہ ایکٹ تھانہ گلشنِ اقبال۔

اپنا تبصرہ بھیجیں