69

آئی ایم ایف نے ٹھینگا دکھا دیا، بجلی کی کمی کا حکومتی لالی پاپ دم توڑ گیا، بے چاری عوام!

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) آئی ایم ایف کی جانب سے حکومتی منصوبہ مسترد، بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ ہوسکی، حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں خاطر خواہ کمی کا وعدہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ سکا، جو اس وقت 7 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے پہلے 2 سالہ جائزے پر عملے کی سطح کے معاہدے (ایس ایل اے) پر بات چیت کر رہا ہے۔

سرکاری لیکس کے ذریعے میڈیا میں بڑے پیمانے پر یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ وزیراعظم 23 مارچ کو قوم سے خطاب میں بجلی کے نرخوں میں 8 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کریں گے، تاہم وزیر اعظم نے یوم پاکستان کی اپنی تقریر میں ایسے کسی ریلیف پیکج کا اعلان نہیں کیا۔

وزیر اعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کے علاوہ پیداواری کمپنیوں کی نجکاری سے متعلق تمام قانونی اور دیگر معاملات کو فوری طور پر حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے پیکج تیار کیا جا رہا ہے، جس کا اعلان عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے جلد کیا جائے گا۔

انہوں نے پاور ڈویژن، واٹر ریسورسز ڈویژن اور پیٹرولیم ڈویژن کو ہدایت کی کہ وہ توانائی کے شعبے میں جامع حکمت عملی کے لیے اپنی کوآرڈینیشن کو بہتر بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں