39

طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، مسافروں کے ہنگامی اخراج کی ویڈیو وائرل

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکا کے شہر ڈینور میں طیارے کے لینڈنگ گیئر میں آگ لگنے کے باعث مسافروں کو ہنگامی انخلا کرنا پڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق بوئنگ سیون تھری سیون کے لینڈنگ گیئر میں ممکنہ خرابی اور دھواں اٹھنے پر مسافروں اور عملے کو سلائیڈ کے ذریعے طیارے سے باہر نکالا گیا۔

ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر ڈپارٹمنٹ کا عملہ فوری موقع پر پہنچا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھائی۔ایوی ایشن حکام نے مزید بتایا کہ حادثہ طیارے کے اڑان بھرنے سے پہلے پیش آیا، پرواز میں میں173 مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جہاز کے لینڈنگ گیئر میں آگ لگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں جہاز میں آگ اور اٹھنے والے دھواں کو دیکھا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ ویڈیو میں مسافروں کو جہاز سے باہر ہنگامی راستے سے باہر نکلتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اس حوالے سے امریکن ائیر لائنز نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں تصدیق کی گئی کہ طیارے کے ٹائر میں خرابی پیدا ہوئی تھی، تمام مسافروں اور عملے کو بحفاظت جہاز سے اتار لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں