تھرپارکر(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی تھرپارکر جناب عادل میمن صاحب نے سختی سے نوٹیس لیا تھا جس کا مندرجہ ذیل مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔
گناہ نمبر 23/2025 دفعات: 302، 201، 376، 338(c)، 34 پی پی سی
تاریخ وقوعہ: 19 اپریل 2025
ننگرپارکر کے گاؤں نیٻاڙو یوسف میں بادل کپری کی کنواری حاملہ بیٹی، جس کی عمر تقریباً 16 سے 17 سال تھی، جس کی لاش ایک کنویں سے ملی تھی. پوسٹ مارٹم کروایا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ لڑکی کو اس کے والد بادل اور بھائی میر حسن نے “کاروکاری” کے الزام میں قتل کیا تھا۔
ایس ایچ او ننگرپارکر نے بروقت کارروائی کرکے دونوں ملزماں کو گرفتار لیا۔اس کے بعد تقریباً 5 سے 6 افراد کے ڈی این اے سیمپلز لیے گئے، جن میں محمد قاسم ولد بچل تھیٻو* کا ڈی این اے بچی سے میچ کر گیا۔ ایس ایچ او ننگرپارکر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی تھرپارکر جناب عادل میمن صاحب نے ایس ایچ او اور پولیس پارٹی کو شاباشی دی۔


