کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ کالری کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک برگر فروش جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت عادل کے نام سے ہوئی ہے جو علاقے میں برگر کا ٹھیلا لگاتا تھا۔واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق قتل کی وجہ بھتہ خوری کا تنازع ہو سکتا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کے پیچھے کسی منظم گروہ کا ہاتھ ہو سکتا ہے تاہم حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ اہلِ علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مجرموں کو فوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ علاقے میں امن قائم ہو سکے۔
45


