41

قائدآباد پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)قائدآباد پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،گشت پر مامور پولیسں کو دیکھتے ہی مسلح ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی- پولیس کی جوابی فائرنگ سے 1 ملزم زخمی اور ملزم کا ساتھی موقعے سے فرار ہوگیا-ملزم کی شناخت میر علی کے نام سے ہوئی۔

ملزم کے قبضے سے 1 عدد پسٹل بمعہ ایمونیشن، موبائل فون، اور کیش رقم برآمد ہوئی۔قائدآباد پولیس کی جانب سے ملزم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال روانہ کردیا گیا ہے۔ ملزم سے برآمد ہونے والے اسلح کو فرانزک کیلئے روانہ کیا جارہا ہے۔ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ تھانوں سے چیک کیا جارہا ہے۔قائدآباد پولیس کی جانب سے ضابطے کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں