50

نارتھ ناظم آباد کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایس پی گلبرگ ڈویژن اقبال رضا شیخ ڈی ایس پی نارتھ ناظمآباد جاوید یوسف زئی ایس ایچ او حیدری مارکیٹ چوہدری زاہد کی دبنگ کاروائی جاری ہے- حیدری مارکیٹ تھانے کی حدود میں نزد سیفی ہسپتال کے ڈی اے چورنگی ، نارتھ ناظم آباد کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم احتشام ولد ولایت زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا-جبکہ اس کا ساتھی عرفان ولد عبدالنعیم بلاضرب گرفتارکرلیا گیا-گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پسٹل بمعہ راؤنڈز اور موٹر سائیکل برآمد کیے گئے۔

زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔بلاضرب گرفتار ملزم کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مکمل قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں