کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ، تھانہ سچل پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو ریڈ ہینڈڈ گرفتار کرلیا۔مسلحہ موٹر سائیکل سوار ملزمان رم جھم ٹاور اسکیم 33 کے قریب شہریوں سے واردات کررہے تھے۔گشت پہ مامور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم تنویر ولد نظیر احمد کو گرفتار کیا، جبکہ ساتھی ملزم فرار۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چھینا ہوا موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔ملزمان کے خلاف متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ ساتھی ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


