کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)زمان ٹاؤن پولیس نےخفیہ اطلاع پربڑی کارروائی کرتےہوئےگٹکا ماوا مافیا کےدواہم کارندوں کورنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔گرفتارملزمان محمد یوسف قادری اور محمد عباس قادری خود کو صحافی ظاہر کرنے والے موسیٰ قادری کے سگے بھائی ہیں۔ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان کو پولیس نے بڑی مقدار میں مضر صحت گٹکا اور ماوا سمیت گرفتار کیا۔ اطلاعات یہ بھی موصول ہوئی ہیں کہ موسیٰ قادری اوررستم قادری، جو خود کو سماجی کارکن اور صحافی ظاہر کرتے ہیں، ان کے پیچھے “دیوار بن کر کھڑے تھے” اور انہیں ہر ممکن پشت پناہی فراہم کر رہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں انویسٹیگیشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں ان سے تفتیش جاری ہے کہ ان کے گھناؤنے کاروبار میں اور کون کون سی شخصیات شامل ہیں۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ “چور کو نہیں، چوری کو روتے تھے”، مگر اب جب چور خود پکڑے گئے تو چہروں سے نقاب اتر چکا ہے۔ شہریوں نے پولیس کی اس کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گٹکا ماوا جیسے زہر کا کاروبار کرنے والوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ نوجوان نسل کو اس تباہ کن لت سے بچایا جا سکے۔


