کیس بے بنیاد ہے، بری کیا جائے، رفتار ڈیجیٹل کے فرحان ملک نے ہائی کورٹ‌ سے رجوع کر لیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائی کورٹ نے صحافی اور رفتار ڈیجیٹل کے مالک فرحان ملک کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں زیرِ حراست صحافی فرحان ملک نے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں سندھ حکومت، ایس ایس پی ایسٹ، ڈائریکٹر ایف آئی اے و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت عید کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ 20 مارچ کو نجی چینل کے سابق ڈائریکٹر نیوز فرحان ملک کو ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی نے پیکا آرڈیننس کے تحت گرفتار کر لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں