42

انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتارہوگئے- ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان کی بڑی کاروائیاں جاری ہیں-کاروائی میں انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی طور پر بارڈر کراسنگ کی کوشش میں ملوث 4 ملزمان گرفتار-

گرفتارملزمان میں عمید،گل احمد، عبدالرحیم اور برہان خان شامل ہے-گرفتارملزم عمید نےغیرقانونی طورپرایران جانے کی کوشش کی-ملزم عمید کا تعلق افغانستان سے ہے-ملزم کو غیر قانونی تفتان بارڈر پار کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا-

ملزم کی نشاندہی پر انسانی سمگلر گل احمد اور عبدالرحیم کو گرفتار کیا گیا-گرفتار ملزم برہان خان کے پاسپورٹ پر امیگریشن کی جعلی اسٹمپ لگی ہوئی تھی۔ملزم برہان خان اس سے قبل ترکی سے ڈیپورٹ بھی ہوچکا ہےملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا اغاز کر دیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں