40

منشیات فروش 1015گرام وزنی چرس اورموبائل و نقدرقم سمیت گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی تھانہ مدینہ کالونی پولیس کی خفیہ اطلاع پر سیکٹر D3 کرسچن قبرستان روڈ پر کاروائی۔منشیات فروشی میں ملوث عبدالرحمن عرف منا ولد محمد شریف گرفتار-گرفتار ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری (1015) گرام وزنی چرس، موبائل فون اور نقد رقم برآمد۔

گرفتار ملزم کا نام افسران بالا سے موصولہ نارکوٹکس کی لسٹ میں بھی شامل ہے۔گرفتار ملزم اس سے قبل بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔ کریمنل ریکارڈ درج ذیل ہے۔
(1) Fir No. 62/2025 u/s 9(1)3(b), PS Madina Colony.
(2) Fir No. 258/2025 u/s 3/4/8, PS Madina Colony.

ملزم کو ایس ایچ او تھانہ مدینہ کالونی سب انسپکٹر رانا حامد علی کی سربراہی میں انٹیلیجنس اسٹاف کی اطلاع پر پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں