40

مفرورانتہائی مطلوب ملزم لینڈ گریبر گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی تھانہ سعیدآباد پولیس کی خفیہ اطلاع پر سیکٹر 12D، ماشاءاللہ ہوٹل مین روڈ پر کاروائی۔مفرور انتہائی مطلوب ملزم بنام نواز ولد حاجی رشید لینڈ گریبر گرفتار۔مورخہ 2025-03-18 کو سیکٹر 14C میں شہری کے پلاٹ پر قبضہ کرکے کام کررہے تھے۔ شہری کے پہنچتے ہی ملزم نواز نے شہری کی ٹانگ پر فائر مار کر زخمی کردیا تھا۔جسکا مقدمہ الزام نمبر 138/2025 بجرم دفعہ 324/34 تھانہ سعیدآباد میں رجسٹر ہے۔

ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری ایک ضرب غیرقانونی پستول 30 بور بمعہ لوڈ میگزین برآمد ہوئی۔کاروائی ایس ایچ او تھانہ سعیدآباد انسپیکٹر پرویز سولنگی کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے مخبرخاص کی مدد سے عمل میں لائی۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں