44

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں،18ملزمان گرفتارہوگئے

سانگھڑ(ایچ آراین ڈبلیو)پولیس کی منشیات فروشوں، روپوش اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں ایس ایس پی سانگھڑ عابد علی بلوچ کی قیادت میں پولیس کی شاندار کارکردگی، مختلف مقدمات میں 18 ملزمان گرفتارہوگئے-

ایس ایس پی سانگھڑ عابد علی بلوچ کی ہدایات اور براہِ راست نگرانی میں ضلع بھر کی پولیس نے منشیات فروشوں، روپوش اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ مختلف تھانوں کی حدود میں کی جانے والی ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 18 ملزمان گرفتار کیے گئے، جن کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس، ہزاروں مضر صحت گٹکے کی پڑیاں، درجنوں لیٹر شراب اور منشیات کی فروخت سے حاصل شدہ نقد رقم برآمد کی گئی۔

جھول تھانہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چرس کے ڈیلر ریاض احمد بھٹی کو گرفتار کر کے 550 گرام چرس اور منشیات کی فروخت سے حاصل شدہ بیس ہزار روپے بھی برآمد کر لیے۔

شاہ پور چاکر تھانہ پولیس نے منشیات فروش مستقیم خانزادہ اور سمیع خانزادہ کو گرفتار کر کے 450 گرام چرس برآمد کی۔ اسی تھانے کی ایک اور کارروائی میں زیادتی کے مقدمے میں روپوش ملزم اشتیاق شاہ کو بھی گرفتار کیا گیا۔

سنجھوروتھانہ پولیس نےرانا غلام محی الدین راجپوت اورمحمد ناصرکوگرفتارکرکے1650 مضر صحت گٹکے کی پڑیاں برآمد کیں۔سانگھڑ تھانہ پولیس نے کامران بروہی اور عامر بروہی سے 1750 گٹکے کی پڑیاں برآمد کی گئیں۔شہدادپور تھانہ پولیس نے وقار علی لغاری اور شاہ نواز خاصخیلی کو گرفتار کر کے ان سے 960 پڑیاں گٹکا برآمد کیا گیا۔منگلی تھانہ پولیس نے محمد رمضان سے 220 پڑیاں گٹکا برآمد کیں۔

ٹنڈوآدم تھان پولیس نے منشیات فروش غلام حیدر، یار محمد پٹھان اور غلام علی کو گرفتار کر کے 30 لیٹر شراب برآمد کی۔ اس کے علاوہ بجلی چوری کے مقدمے میں روپوش ملزمان بشیر مگسی اور علی بخش کوری، جبکہ ڈکیتی کے مقدمے میں روپوش ملزم فیروز خان کو بھی حراست میں لیا گیا۔

تعلقہ تھانہ نےمنشیات فروش میر مرتضیٰ بھچو سے 10 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ایس ایس پی سانگھڑ عابد علی بلوچ نے پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رہے گا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں