جرمن(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان کے دو ایتھلیٹس جرمنی میں غائب ہو گئے-ذرائع کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 24 جولائی سے دونوں سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا اور ان کے موبائل فون بند جا رہے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کے پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات انتظامیہ کے پاس موجود ہیں۔ اگر وہ کل صبح تک واپس نہ آئے تو ان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کر دی جائے گی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستانی دستے کی وطن واپسی کے ٹکٹس 27 جولائی کے لیے کنفرم ہیں۔


