40

گٹکا اوربینک چیک بائونس کےمقدمات میں 2 مجرمان کو2 سال قید کی سزاسنادی

ٹھٹھہ(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع سجاول پولیس کی مؤثر / میرٹ پر تفتیش کا نتیجہ، عدالت نے گٹکا اور بینک چیک بائونس کے الگ الگ مقدمات میں 2 مجرمان گٹکے کے کیس میں 2 سال قید اور بینک چیک بائونس کے کیس میں 3 سال قید و جرمانے کی سزا سنا دی ہے-

فرسٹ سول جج / جوڈیشل مجسٹریٹ سجاول منظور خان دھاریجو صاحب کی عدالت نے تھانہ جاتی اور تھانہ سجاول کے الگ الگ مقدمات میں جرم ثابت ہونے سزائی سنائی ہے-

معزز عدالت نے، تھانہ جاتی کے کیس مقدمہ نمبر 147/2024 بجرم دفعہ 4,8 گٹکا ایکٹ میں ملزم شفیع محمد سمیجو کو گٹکا فروشی کا جرم ثابت ہونے پر 2 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے

تھانہ سجاول کے مقدمہ 24/2025 بجرم دفعہ 489F.PPC بینک چیک بائونس کا جرم ثابت ہونے پر مجرم سریش کمار کو 3سال قید اور 45000 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

جدید تفتیشی طریقہ کار اور تحقیقات میں شفافیت نے انصاف کی فراہمی کی راہ ہموار کی۔ ملزمان کو گرفتار کرنے، شواہد اکٹھے کرنے، اور گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے میں پولیس نے نہایت مستعدی کا مظاہرہ کیا۔

ایس ایس پی سجاول نے کیسز کے تفتیشی افسران اور ADPP منور علی دایو سمیت پراسکیوشن ٹیم کی کارکردگی کو سراہا،ایس ایس پی سجاول، میڈم علینہ راجپر نے اس کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ پولیس کی دن رات کی محنت اور انصاف کی فراہمی کے عزم کا مظہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں