کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ، تھانہ عزیز بھٹی پولیس کی بروقت کارروائی، موٹر سائیکل لفٹرز ملزمان گرفتار۔پولیس نے دورانِ گشت کارروائی کر کے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کے زیرِ استعمال سرقہ شدہ موٹر سائیکل نمبری KKW-4445 کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔گرفتار ملزمان میں علی اکبر ولد اللہ بچایا اور شاہ میر ولد میر بخش شامل ہیں۔


