کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)بلوچستان میں ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کے نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے-بلوچستان میں 2 مختلف جہگوں پر ایف آئی اے کے چھاپے-کوئٹہ میں حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک دکان سے چلنے کا انکشاف، ملزم گرفتارہوگیا-
اے ڈی جی سائوتھ کے مطابق کارروائی کے دوران 1 لاکھ سے زائد افغانی کرنسی ، امریکی ڈالر برآمد ہوئے ہیں-واضح رہے کہ تفتان باڈر کے قریب ایف آئی اے کی کارروائی ، 2 انسانی اسمگلر گرفتارکرلئے-
گرفتار اسمگلرز سے غیر ملکی سم کارڈز، موبائل فونز متعدد واٹس ایپ چیٹس برآمد کی گئی ہیں-گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا-نیٹ ورک کے مزید کارندوں کی تلاش کے لیے ایف آئی اے کے چھاپے مارے جارہے ہیں-


