37

بھتہ خور گروہ سے فائرنگ کا تبادلہ،1کارندہ زخمی حالت میں گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایس آئی یو کا مرزا آدم خان روڈ کے قریب بھتہ خور گروہ سے فائرنگ کا تبادلہ-لیاری گینگ کمانڈر شکیل عرف بادشاہ کا اہم کارندہ زخمی حالت میں گرفتارہوگیا-ملزم کا دوسرا ساتھی پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا-گرفتار زخمی ملزم سے اسلحہ ایک پستول اور گولیاں برآمد کرلی گئی-

گرفتار زخمی ملزم کی شناخت ابوحریرہ کےنام سےہوئی-ملزم شکیل عرف بادشاہ بیرون ملک بیٹھ کرلیاری گینگ آپریٹ کرتا ہے-لیاری گینگ کمانڈر کی گرفتاری کے لیئے بھی کوشش کی جارہی ہے-ملزم شکیل نے دودہ کے بیوپاری سے 30 لاکھ بھتے کی رقم کا مطالبہ کیا تھا-بھتہ نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی-

بھتے اور دھمکی کا مقدمہ کیماڑی کے تھانے کلری میں درج ہے-گینگ کمانڈر اپنے اہم کارندے ابوحریرہ کے ذریعے بھتے کی ریکوری کرواتا تھا-گرفتار زخمی ملزم کو علاج اور قانونی کارروائی کے لیئے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں