ڈسکہ(ایچ آراین ڈبلیو) اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر کو فون پر میسج موصول ہوئے کہ میں ISI کا کرنل ہوں ،میرا پرسنل سیکرٹری آپ کے پاس آئے گا اس کا کام کردینا،جعلی کرنل کی واٹس ایپ پر لگی ڈی پی چیک کی گئی تواُس پر کسی بریگیڈیئر احمد کی فوٹو لگی ہوئی تھی ندیم نامی شخص اسسٹنٹ کمشنر آفس آیا اور وہ کرنل احمد بلال کا نام لے کر بھرم بازی کرتا رہااسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر کو اُس کے انگلش میں میسج کے اسپیلنگ غلط ہونے پر شک گزرا تحقیق کروائی تو وہ جعلی کرنل نکلا پولیس نے حسن رضا سکنہ کنڈن سیان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا-جعلی کرنل ISI کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے-
35


