واشنگٹن (ایچ آراین ڈبلیو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلیٰ سطحی اے آئی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں جیسے گوگل، مائیکروسافٹ اور دیگر اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بیرون ملک سے بالخصوص بھارت سے ملازمین رکھنے کا عمل بند کریں اور صرف امریکی شہریوں کو روزگار فراہم کریں۔
ٹرمپ نے سیلیکون ویلی کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمپنیاں امریکی آزادی اور وسائل کا فائدہ اٹھا کر اپنی فیکٹریاں چین میں قائم کرتی ہیں، بھارتی ماہرین کو بھرتی کرتی ہیں اور منافع آئرلینڈ میں چھپاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ سلسلہ اب بند ہوگا، ہمیں امریکی محنت کشوں سے وفاداری چاہیے۔
تین نئے ایگزیکٹو آرڈرزصدر ٹرمپ نے اے آئی پالیسی سے متعلق تین اہم ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے، جن میں اے آئی ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر کو تیز کرنا غیر جانبدار اور ’’ووک فری‘‘ اے آئی کو فروغ دینا امریکی ساختہ ٹیکنالوجی کی عالمی سطح پر فروخت کو یقینی بنانا شامل ہے۔


