مصطفیٰ عامر کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کوجیل بھیج دیا گیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سٹی کورٹ میں اسپیشل ڈیوٹی مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں مصطفیٰ عامر کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو پیش کیا گیا۔ پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ اسپیشل ڈیوٹی مجسٹریٹ نے تفتیشی افسر کو مقررہ مدت میں متعلقہ عدالت میں چالان پیش کرنے کی ہدایت کی۔ ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کے خلاف منشیات و اسلحہ برآمدگی کے مقدمات درج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں