کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ ایسٹ سہراب گوٹھ ڈویژن پولیس کی کارروائی، لسٹڈ منشیات فروش ملزم گرفتار۔گرفتار ملزم کا نام انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست/ بی کیٹیگری میں بھی شامل تھا۔تھانہ سہراب گوٹھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزم عطاء اللہ ولد جمعہ گل کو گرفتار کیا۔ملزم کے قبضے سے 70 گرام اعلیٰ کوالٹی کی آئس اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔
45


