کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ ایسٹ تھانہ سچل پولیس کی کارروائی، لسٹڈ گٹکا ماوا فروش ملزم گرفتار۔ملزم سکندر گوٹھ اور اطراف میں گٹکا ماوا فروخت کررہا تھا جبکہ ملزم کا نام انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں بھی شامل تھا۔تھانہ سچل پولیس نے خفیہ اطلاع پر سکندر گوٹھ میں کارروائی کرکے ملزم اکرم کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے تیار مضرِ صحت گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔


