کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ ایسٹ جمشید ڈویژن پولیس کی کارروائی، لسٹڈ گٹکا ماوا فروش ملزم گرفتار۔تھانہ بہادرآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے گٹکا ماوا فروش ملزم عدنان ولد معشوق کو گرفتار کیا۔ملزم کے قبضے سے تیار مضرِ صحت گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔
ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔گرفتار ملزم قبل از بھی مقدمہ الزام نمبر 53/2023 بجرم دفعہ 379 ت پ میں تھانہ بہادر آباد سے گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔


