45

ہزاروں اسرائیلی نیتن یاہو کیخلاف اور جنگ بندی کیلئے سڑکوں پر نکل آئے

تل ابیب(ایچ آراین ڈبلیو)ہزاروں اسرائیلی نیتن یاہو کیخلاف اور جنگ بندی کیلئے سڑکوں پر نکل آئے-اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں اسرائیلی جنگ بندی اور قیدیوں کی واپسی کیلئے سڑکوں پر نکل آئے۔

تل ابیب میں ہزاروں اسرائیلیوں نے جنگ بندی اور قیدیوں کی واپسی کیلئے مظاہرہ کیا جب کہ مظاہرے کے دوران شرکا نے ٹائروں کو آگ لگا دی۔اس دوران شرکا نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اسرائیلی فوج کو جنگی مجرم قراردیا، اس موقع پر اسرائیلیوں نے غزہ میں نسل کشی کے خلاف بینر بھی آویزاں کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں