33

کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والا انتہائی خطرناک دہشتگرد گرفتار

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مشترکہ خفیہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والا انتہائی خطرناک دہشتگرد، موسیٰ گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم حساس مقامات پر دہشتگردی کے لیے ریکی کر چکا تھا اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کی تھیں۔

گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، بارودی مواد، ہینڈ گرنیڈ اور ڈیٹونیٹر برآمد کیے گئے۔ حکام کے مطابق موسیٰ افغانستان میں متعدد بار دہشتگردی کی تربیت حاصل کر چکا ہے اور ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر سے مسلسل رابطے میں تھا۔ سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں