36

تھانہ بوٹ بیسن پولیس کی کارروائی موٹر سائیکل چھیننے والا ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ بوٹ بیسن پولیس کی کارروائی موٹر سائیکل چھیننے والا ملزم گرفتار – غیر قانونی اسلحہ برآمد تھانہ بوٹ بیسن پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چھیننے والے ملزم کو گرفتار کر لیا- ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی 30 بور پسٹل دو زندہ راؤنڈز برآمد کیے گئے-

گرفتار ملزم کا نام سفیان علی ولد عبدالرّحمٰن ہے-ملزم کے خلاف مقدمہ ایف آئی آر نمبر: 564/25زیر دفعہ: 382 تعزیراتِ پاکستان تھانہ بوٹ بیسن میں پہلے سے درج تھا- ملزم کے خلاف تازہ مقدمہ ایف آئی آر نمبر: 581/25زیر دفعہ: 23-1(A)تھانہ بوٹ بیسن میں درج کر لیا گیا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں