36

حلیہ بدل کر ڈکیتیاں کرنے والے میاں بیوی گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)حلیہ بدل کر ڈکیتیاں کرنے والے میاں بیوی گرفتار-کراچی کے علاقے ملیر میں ڈکیتیوں میں ملوث گروہ کے سرغنہ کوگرفتارکرلیا گیا۔پولیس کےمطابق ملزم نےاعتراف کیا ہےکہ وہ اور اس کی بیوی حلیہ بدل کر وارداتیں کرتے اور فرار ہو جاتے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے کلفٹن میں غیر ملکی شہری کے گھر سے لاکھوں روپے، زیورات اور قیمتی سامان لوٹا تھا۔پولیس کے مطابق چوری کی واردات کا مقدمہ تھانہ کلفٹن میں درج کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں