41

غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 33 غیر ملکی شہری گرفتارہوگئے

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 33 غیر ملکی شہری گرفتارہوگئے- ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان کی بڑی کاروائی عمل میں لائی گئی-کاروائی میں غیر قانونی طور پر بارڈر کراسنگ کی کوشش میں ملوث 33 ملزمان گرفتارہوگئے-

گرفتارملزمان کا تعلق بنگلہ دیش سےہے-گرفتارملزمان رواں سال جون اور جولائی میں وزٹ ویزے پر پاکستان آئے تھے-ملزمان نے ماشکیل بارڈر ضلع چاغی سے بارڈر کراسنگ کی کوشش کی-مذکورہ کاروائی فرنٹیئر کور حکام کے تعاون سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمان سے قانونی دستاویزات طلب کی گئیں تو وہ تسلی بخش جواب پیش نہ کر سکے۔

ایف آئی اے نے ملزمان کو ماشکیل بارڈر ضلع چاغی کے قریب حراست میں لیا۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا اغاز کر دیا گیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں