43

روس کے مشرقی علاقے میں ایک طیارہ لاپتہ ہو گیا جس میں تقریباً 50 افراد سوار تھے

روس(ایچ آراین ڈبلیو)روس کےمشرقی علاقے میں ایک طیارہ لاپتہ ہو گیا جس میں تقریباً 50 افراد سوار تھے۔تفصیلات کے مطابق یہ مسافر طیارہ، جو سائبیریا کی Angara Airlines کا تھا، چین کی سرحد کے قریب Amur کے علاقے میں واقع شہر Tynda کی جانب جاتے ہوئے ریڈار سے غائب ہو گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں 43 مسافر سوار تھے جن میں 5 بچے بھی شامل تھے، جبکہ عملے کے 6 افراد بھی طیارے میں موجود تھے۔

علاقائی گورنر Vasily Orlov نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارے سے آخری رابطہ لینڈنگ سے کچھ دیر قبل منقطع ہوا۔ تلاش اور بچاؤ کی ٹیمیں علاقے میں روانہ کر دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں