کمبوڈیا(ایچ آراین ڈبلیو)تھائی لینڈاورکمبوڈیا کے درمیان فوجی کشیدگی اچانک شدید ہو گئی ہے-تازہ اطلاعات کے مطابق تھائی لینڈ کی فضائیہ نےکمبوڈیا پرفضائی حملےکیےہیں-تھائی فضائیہ کےایف سولہ جنگی طیاروں نےکمبوڈیا کےفوجی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے-یہ علاقے معبد “پریاہ ویہیر” یا “تا موین تھوم” کے قریب واقع ہیں جن پر دونوں ممالک دعویٰ رکھتے ہیں-کمبوڈیا نے ان حملوں کو “سفاک فوجی جارحیت” قرار دیا ہے-
تنازع کی بنیاد ایک قدیم مندر کی زمین ہے جس پر دونوں ملک دعوے دار ہیں-1962 میں بین الاقوامی عدالت نے اس معاملے پر فیصلہ دیا تھا لیکن کشیدگی تب سے جاری ہے-حالیہ لڑائی کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ کمبوڈیا نے ایک ڈرون اُڑایا اور تھائی افواج پر فائرنگ کی
جواب میں تھائی لینڈ نے بمباری کی جواباً کمبوڈیائی فوج نے تھائی لینڈ پر پی ایم اکیس راکٹ داغے-تھائی لینڈ کے کئی گھروں کو نقصان پہنچا کئی شہری ہلاک ہوئے-
چالیس ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا-آج جمعرات کو شمال مشرقی تھائی لینڈ کے سورین علاقے میں کمبوڈیائی فوج نے بی ایم اکیس راکٹ سے ایک فیول اسٹیشن پر حملہ کیا-سرحدی علاقوں میں دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان براہ راست جھڑپیں ہوئیں
دونوں ایک دوسرے پر پہلے فائرنگ کرنے کا الزام لگا رہے ہیں-


