43

منشیات فروشی میں ملوث 2خواتین ملزمہ گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی تھانہ سعیدآباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی-منشیات فروشی میں ملوث 2 خواتین ملزمہ مین حب ریور روڈ ولایت علی شاہ مزار کے پاس سے گرفتارہوگئی-

گرفتار دونوں خواتین ملزمہ کی شناخت سمیہ عرف عینی زوجہ ریاض عرف کباڑی اور ساجدہ بی بی عرف بھابھی زوجہ غلام علی کے ناموں سے ہوئی۔گرفتار دونوں خواتین ملزمہ کے قبضے سے بوقت گرفتاری (111) گرام وزنی آئس برآمد ہوئی۔

دونوں گرفتار ملزمہ کے نام منشیات ملزمان کی نیو لسٹ کے سیریل نمبر 36 اور 38 میں بھی شامل ہیں۔کاروائی ایس پی بلدیہ جہان خان نیازی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سعید آباد انسپکٹر پرویز سولنگی نے اسٹاف کے ہمراہ عمل میں لائی۔گرفتار خواتین ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں