کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ضلع کیماڑی تھانہ ڈاکس پولیس کی مائی کولاچی روڈ پر کاروائی۔ دوران ڈکیتی شہری کو زخمی کرنے میں ملوث ڈکیت گرفتار۔ کیپٹن (ر) فیضان علی, ایس ایس پی کیماڑی۔
گرفتار ملزم بنام عدنان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے غیر قانونی پستول اور چھینا ہوا موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔
گرفتار ملزم نے گزشتہ ماہ مورخہ 20 فروری 2025 کو فشری کے علاقے میں دوران واردات مزاحمت پر فائرنگ کرکے احسان اللہ نامی شخص کو زخمی کیا تھا۔
مزکورہ بالا واردات کا مقدمہ 119/25 بجرم دفعہ 394/397/34 ت پ درج کیا گیا تھا۔
ملزم کے قبضے سے برآمدہ موبائل فون مزکورہ بالا واردات میں مضروب احسان اللہ سے چھینا گیا تھا۔
ملزم ریکارڈ یافتہ عادی کریمنل ہے جوکہ اس سے قبل بھی پولیس مقابلوں سمیت، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی و ناجائز اسلحہ کے درج زیل 10 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔
1. مقدمہ الزام نمبر 144/22 بجرم دفعہ 397/34 تھانہ نیو کراچی۔
2. مقدمہ الزام نمبر 70/22 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ شیرشاہ۔
3. مقدمہ الزام نمبر 193/16 بجرم دفعہ 6/9C تھانہ کھارادار۔
4. مقدمہ الزام نمبر 108/17 بجرم دفعہ 353/324/392/34 تھانہ سولجر بازار۔
5. مقدمہ الزام نمبر 150/14 بجرم دفعہ 352/324/34 تھانہ گاڑڈن۔
6. مقدمہ الزام نمبر 213/22 بجرم دفعہ 353/324/186 r/w 7ATA تھانہ فیروز اباد۔
7. مقدمہ الزام نمبر 01/24 بجرم دفعہ 324 تھانہ ڈاکس۔
8. مقدمہ الزام نمبر 215/22 بجرم دفعہ 23(I)A تھانہ فیروز اباد۔
9. مقدمہ الزام نمبر 38/22 بجرم دفعہ 302 تھانہ ماڑیپور۔
10. مقدمہ الزام نمبر 363/22 بجرم دفعہ 23(I)A تھانہ ڈاکس۔
ملزم کو ایس ایچ او تھانہ ڈاکس انسپکٹر نفیس الرحمان کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 164/25 بجرم دفعہ 23(I)A درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔


