قصور(ایچ آراین ڈبلیو)قتل کے 02 مقدمات میں انتہائی مطلوب 03 خطرناک مجرم اشتہاری گرفتارتھانہ صدر پتوکی پولیس کی ایس ایچ او محمد ارشاد کی سربراہی میں کامیاب کاروائی- قتل کے 02 مقدمات میں انتہائی مطلوب 03 خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار-مقدمہ 560/25 میں کیٹگری اے کے مجرم اشتہاری مختار سکنہ چاہ جھورو کو حراست میں لیا گیا-مقدمہ 756/25 میں کیٹگری اے کے دو مجرم اشتہاریوں عامر اور طیب سکنائے بھونیکی اوتاڑ کو گرفتار کیا گیا- تینوں مجرم اشتہاریوں کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا-تھانہ صدر پتوکی پولیس نے ملزمان کو مقدمات میں حسب ضابطہ گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی-
38


