39

گٹکا ماوا تیار کرنیوالے خفیہ کارخانے پرشاہ لطیف پولیس کا چھاپہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ کی خصوصی ہدایت پر گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن — شاہ لطیف پولیس کی کامیاب کارروائی-شاہ لطیف پولیس نے فقیر محمد گوٹھ کے علاقے میں گٹکا ماوا تیار کرنے والے خفیہ کارخانے پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں مضر صحت آشیاء برآمد کر لیں۔

کارروائی خفیہ اطلاع پرکی گئی، جس کے تحت ایک گھر کی آڑ میں گٹکا ماوا تیار کر کے مختلف علاقوں میں فروخت کرنے کا مکروہ دھندہ کیا جا رہا تھا۔ پولیس نے موقع سے 210 کلو سے زائد چھالیہ، تیار شدہ گٹکا ماوا، پتی، چونا، کھتہ اور گٹکا بنانے والی اشیاء برامد کی-

نامعلوم ملزمان نوجوان نسل کو نشے کی طرف دھکیلنے والا یہ غیر قانونی کاروبار خفیہ طور پر چلا رہے تھے۔شاہ لطیف پولیس کی جانب سے نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں