44

منشیات فروش کیخلاف کارروائی،آرام باغ پولیس نے گرفتارکرلیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)آرام باغ پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کامیاب کارروائی فہرست میں شامل منشیات فروش گرفتار-تھانہ آرام باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کوگرفتارکرلیا۔گرفتار ملزم کا نام اختر اللہ ولد شکور خان ہے۔گرفتار ملزم کا نام منشیات فروشوں کی فہرست “بی” کیٹیگری میں درج تھا-

ملزم کے قبضے سے 1070 گرام چرس برآمد ہوئی۔ملزم ایک عادی مجرم ہے اور اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے-

ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ درج ذیل ہے:

1. مقدمہ نمبر 05/2023، دفعہ 379/34، تھانہ ریلوے کینٹ
2. مقدمہ نمبر 54/2023، دفعہ 23-1-A (آرمز ایکٹ)، تھانہ آرام باغ
3. مقدمہ نمبر 111/2023، دفعہ 381-A، تھانہ عوامی کالونی
4. مقدمہ نمبر 149/2023، دفعات 392، 397، 34، تھانہ پریڈی
5. مقدمہ نمبر 43/2025، دفعہ 9/3-A، تھانہ آرام باغ

ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 279/2025 بجرم دفعہ 9/3-C انسدادِ منشیات ایکٹ تھانہ آرام باغ میں درج کر لیا گیا ہے۔ملزم کو مزید کارروائی کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں