46

فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنیوالا ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پولیس نےفائرنگ کرکے شہری کو زخمی کرنے والے مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ کےمطابق ملزم نےکچھ روزقبل ملیرسٹی کےعلاقے میں فائرنگ کرکے شہری رضوان سلیم کو زخمی کیا تھا۔ ایس ایس پی ملیرنےکہا ہے کہ واقع کا مقدمہ 531/2025 بجرم دفعہ 324/34 ت پ تھانہ ملیر سٹی میں درج ہے۔ ایس ایس پی ملیرنے مزید بتایا کہ ملیر سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے واقع میں ملوث 1 ملزم کو گرفتار کیا-واضح رہے کہ گرفتار ملزم سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا غیر قانونی 1 عدد پسٹل و ایمونیشن برآمد ہوا۔جبکہ گرفتار ملزم کی شناخت عبدالجبار کے نام سے ہوئی۔

گرفتار ملزم نے دوران تفتیش بتایا کے ذاتی رنجش کی بنا پر فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلح کر فرانزک کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ کا درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں