فلسطین(ایچ آراین ڈبلیو)یحییٰ العوضیہ (فلسطینی صحافی) اپنی بائیک صرف ایک روٹی کے بدلے ،بیچنے پر راضی ہوگیا- میں لوگوں کی بھوک پر لکھتا تھا، اور آج خود بھوکا ہوں۔خالی ہاتھ گھر لوٹتا ہوں، اور اپنے بچوں کی خاموش نظریں مجھ سے سوال کرتی ہیں۔
جس موبائل سے سچ دکھاتا تھا، وہ بیچ چکا ہوں۔اب اپنا موٹر سائیکل بھی بیچ رہا ہوں وہی سائیکل جس پر خبروں کی تلاش میں نکلتا تھا۔سالوں کی کمائی بیچ دی صرف روٹی خریدنے کے لیے۔اب میرے پاس کچھ نہیں بچا، بس ایک تھکا ہارا جسم اور ٹوٹا ہوا دل۔میں صحافی ہوں، لیکن بھوک نے سکھایا کہ سچ سے پیٹ نہیں بھرتا۔آج سچ کو بیچ کر آٹے کا تھیلا خریدنا پڑ رہا ہے۔


